!سنو لوگو
میری آنکھیں خریدو گے۔۔۔؟
بہت مجبور حالت میں
مجھے نیلام کرنی ہیں
بہت مجبور حالت میں
مجھے نیلام کرنی ہیں
کوئی مجھ سے نقد لے لے
میں تھوڑے دام لے لوں گا
جو پہلی بولی دے گا۔۔بس
اُسی کے نام کر دوں گا
میں تھوڑے دام لے لوں گا
جو پہلی بولی دے گا۔۔بس
اُسی کے نام کر دوں گا
مجھے بازار والے کہہ رہے ہیں
کم عقل تاجر
کم عقل تاجر
!ارے لوگو سنو۔۔
نہیں میں حرص کا خواہاں
نفع نقصان کی شطرنج
نہیں میں کھیلنے آیا
کوئی مجھ کو کہے نہ منچلا سا
بے ہنر تاجر
نفع نقصان کی شطرنج
نہیں میں کھیلنے آیا
کوئی مجھ کو کہے نہ منچلا سا
بے ہنر تاجر
بتاؤں کس طرح
کس تشویش میں ہوں میں
کس تشویش میں ہوں میں
!سنو لوگو
بڑی محبوب ہیں مجھ کو
میری یہ نیم تر آنکھیں
بڑی محبوب ہیں مجھ کو
میری یہ نیم تر آنکھیں
مگر اب بیچتا ہوں کہ ۔۔
مجھے ایک خواب کا تاوان بھرنا ہے
مجھے ایک خواب کا تاوان بھرنا ہے
No comments:
Post a Comment